اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزیراعظم ایڈ فلپ نے فرانس بھر میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ایڈ فلپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جارہا ہے۔ فرانس کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ پیرس میں پارکوں، سین دریا کے کنارے سیر پر پابندی لگادی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فرانس میں لاک ڈاؤن کے باعث کھانے پینے کی اشیا گھر کے قریب سے خریدنے کی اجازت ہوگی۔
342